ہٹیاں
بالا بازار میں تاجروں سے ملاقات اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کروانے کی ترغیبات کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحت ذمہ داران نے ہٹیاں بالا ڈسٹرکٹ جہلم ویلی میں پیر سید سکندر
کاظمی علیہ
الرحمہ
اور سید اشرف شاہ کاظمی علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دی اور وہاں فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کے بعد دعا کروائی ۔
٭بعدازاں
ذمہ داران نے ہٹیاں بالا بازار میں تاجروں
سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا نیز اس کی سالانہ
بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مولانا مہروز
عطاری مدنی نے چناری
میں قائم غوثیہ مسجد میں مفتی محمد مقصود کیانی صاحب اور تاجر اسلامی بھائیوں میں مدنی حلقہ لگایا جس میں انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ میں موجود مضامین کے متعلق آگاہی دی اور اس کےمطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیک خیالات ظاہر کئے۔
٭اسی
طرح چکوٹھی بارڈر پر سید ارشاد کاظمی صاحب سمیت علاقے کے یوسی نگران اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے شمارے پیش کئے۔آخر
میں وہاں موجود زیر تعمیر مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا ا ور اس کی جلد
تعمیرات اور اس میں حصہ ملانے والوں کے لئے دعائے خیر کروائی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)