دعوت اسلامی کے شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ کے تحت17مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضا ن مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یومیہ حاضری ناظمین نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار شعبہ H.R ڈیپارٹمنٹ محمد فیاض عطاری نے اجیروں کی حاضری، تصدیقات، طبی علاج اور خیر خواہی فنڈ کی درخواست پر فوری رپلائی دینے کی ذہن سازی کی اورEss App کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر مدنی پھول پیش کئے۔ بعد ازاں محمد فیاض عطاری نے جامعۃ المدینہ اور فیضان مدینہ کا وزٹ بھی کیا۔ (رپوٹ: ابو حذیفہ محمد مبین عطاری مدنی، مجلس اجارہ پاکستان)