گزشتہ روز دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ سیالکوٹ زون گجرات کابینہ کے رکن کابینہ حاجی ضیاء الرحمان عطاری نے گجرات کے موجودہ D.P.Oتوصیف حیدر شاہ سے ملاقات کی اور انہیں 200ممالک میں 107 شعبہ جات کے ذریعے خدمات دعوت اسلامی سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے موجودہ صورت حال لاک ڈاؤن میں دعوت اسلامی کا S.O.P.sپر عمل کرتے ہوئے دینی و دنیاوی خدمات خصوصا تھلیسیما کے مریضوں کے لیئے خون کا عطیہ اور کرونا وائرس سے متاثرین تک راشن کی تقسیم کاری کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ گجرات میں پولیس کے اہلکار جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کو نیکی کی دعوت دی۔