پچھلے  دنوں ضلع کچھی بولان پولیس لائن آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفیع محمد سولنگی کی دعوت پر ان کے گاؤں گوگڑہ رئیسانی کچھی میں منعقد ہونے والی سالانہ محفلِ میلاد میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

جہاں پر مختلف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات اور لیویز فورس کے افسران، ضلع گھوٹکی سندھ سے تشریف لائے ہوئے سجادہ نشین درگاہ مخدومیہ محمد پور شریف گھوٹکی سندھ مخدوم میاں نثار احمد سائیں کے صاحبزادگان ، مخدوم میاں زید احمد، مخدوم میاں ماجد سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات اِن کو علاقوں میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں سبی فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)