عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے گلگت بلتستان میں وزیر اعلی ٰخالد خورشید سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے خالد خورشید کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انھیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)