اوکاڑہ تحصیل کے قریب 32 /ٹو آر  میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر ِاہتمام ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار لیاقت علی عطاری نے غسلِ میت دینے اور کفن پہنانے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی نیز انہیں غسل دینے کا اجر و ثواب، میت کو کندھا دینے کے آداب اور اس عمل کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے دورانِ سیشن مستعمل پانی کے استعمال، کفن کاٹنے اور پہننے کے طریقے سمیت شعبے کے تعارف پر روشنی ڈالی۔ (رپورٹ: احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)