فیضان مدینہ
سوساں روڑ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز کے فیصل آباد ریجن
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ابوبکر عطاری،عابد عطاری،عمران عطاری،
زبیر عطاری،احمد رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
معاون نگران مجلس و نگران نابینا افراد قاری محمد خالد
عطاری ، محمد خالد عطاری نگران جسمانی معذور افراد اور رکن ریجن فیصل آباد محمد
سلطان عطاری نے مدنی مشورے میں رمضان المبارک کے مہینے میں مدنی عطیات اور
12 دینی کاموں کے حوالے سے کا کردگی کا جائزہ لیا جن اسلامی بھائیوں کی نمایا ں کارکردگی تھی ان کو تحفے بھی پیش کئے۔مدنی
مشورے کے اختتام پر نگران پاکستان و رکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری کی طرف سے تحفے
میں عطاکردہ سوٹ بھی تمام ذمہ داران کو دئیے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)