عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن
بکس کی جانب سے 23 اگست 2023ء کومدنی مرکز فیضان ِمدینہ لاڑکانہ میں میٹنگ
ہوئی جس میں ڈویژن ذمہ دار بشمول ڈسٹرکٹ
ذمہ دار ، سپروائزر، بک ذمہ دار، صوبائی ذمہ دار محمد ارمان عطاری اور نگران ڈویژن مشاورت محمد
عقیل عطاری کی شرکت
ہوئی ۔
نگرانِ
مجلس عبدالرؤف عطاری نے مشورہ لیا جس میں 12 دینی کاموں کے متعلق اخلاقی تربیت پر
مشتمل مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ محنت، اخلاص، اخلاق کے ذریعے ترقی ممکن ہے کوئی
ایک چیز بھی کم ہو تو ترقی ممکن نہیں نیزدیئے گئے ٹارگٹ پورے کرنے کے
متعلق ترغیب دلائی ۔
علاوہ ازیں مکتبۃ ُ المدینہ کی نیو پروڈکٹ بنام ’’نماز پلیٹ‘‘
دوکانداروں تک پہنچانے کے اہداف دیئے
جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔مزید ذمہ
داران کی اچھی کارکردگی پر انکی حوصلہ
افزائی کی اور انکو کوششیں تیز کرنے کے لئے موٹیویشن دی۔(رپورٹ:محمد فیضان
عطاری،کراچی ریجن مجلس ڈونیشن بکس، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)