فیضانِ
مدینہ کراچی میں تخصص فی الدعوہ کے طلبہ ٔ کرام میں اشاروں کی زبان کا کورس
جامعۃ
المدینہ دعوت اسلامی کے تحت جہاں درس نظامی (عالم
کورس)
سے فارغ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے جہاں فقہ و
احادیث میں اسپیشلسٹ کے لئے علیحدہ سے تخصصات کا سلسلہ ہے،وہیں ملک و
بیرون ملک کے افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور امامت کے خواہشمند اسلامی بھائیوں کو تخصص
فی الدعوہ بھی کروایا جاتا ہے۔
ان دنوں دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں تخصص
فی الدعوہ کے طلبہ ٔ کرام میں اشاروں کی
زبان کا کورس جاری ہے جس میں انہیں دنیا بھر میں نیکی کی دعوت
عام کرنےکےلئے سائن لینگویج میں نیکی کی دعوت دینے اور فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانے کے حوالے سے ٹریننگ کروائی جائے گی۔
یادرہے! کہ شرکائے
کورس میں سے اکثریت بیرونِ ممالک میں دینی کاموں کے لئے سلیکٹ بھی کئےگئےہیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطار ی)