خیر خواہی اُمّت  کا جذبہ رکھنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5،4اور6 مارچ 2023ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوساں روڈ ، مدینہ ٹاؤن ، فیصل آباد میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم عبدُ الرؤف عطاری نے تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی، دم کرنے / کاٹ کرنے کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات سمجھائیں ۔

اس کے علاوہ معلم نے شرکا کو شعبہ روحانی علاج کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)