عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 19 تا 21 ستمبر 2026ء کو شعبہ روحانی علاج
کے ذمہ داران کے لیے تین دن کا کورس منعقد کیا گیا۔
اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی رہنمائی کی جبکہ شعبہ روحانی علاج کے
صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور لاہور سٹی کے ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
تین دن کورس کے دوران شرکا کو شعبے کے اغراض و
مقاصد اور تنظیمی طریقۂ کار کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شعبے کے تعارف، ذمہ داران کی تقرری و تبدیلی کے ضوابط اور شعبہ روحانی علاج کے عملی پہلوؤں سمیت سیکھنے
کی اہم باتوں پر روشنی ڈالی۔
کورس کی خاص بات یہ تھی کہ شعبے سے متعلق اہم
معلومات جدید انداز میں پریزنٹیشنز (Presentations) کے ذریعے سکھائی
گئیں جس سے شرکا کو مسائل اور ان کے حل کو
سمجھنے میں آسانی ہوئی۔
کورس کے آخر میں شرکا کی جائزہ کاری کے لیے ایک
ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عاشقانِ رسول کو
تحائف سے نوازا گیا۔ (رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami