امتِ مسلمہ کی خیر خواہی کا
جذبہ رکھنے اور پریشان حال لوگوں کی ہمہ وقت مدد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت23 نومبر 2022ء بروز بدھ پہلے
مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر (Madani Healthcare Centre) میں اوپی ڈی (OPD)کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی اس خوبصورت و عالیشان اور جدید تقاضوں سے مزین مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر میں تجربہ کار ڈاکٹرز کی
زیرِ سرپرستی مختلف امراض کا معیاری علاج کم فیس میں دینے کا عزم رکھتی ہے۔
معلومات کے مطابق یہ مدنی
ہیلتھ کیئر سینٹر D-38 بلاک 6 نزد باناپیلس ایف بی ایریا کراچی میں واقع ہے جس کی ٹائمنگ
دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔
دعوتِ اسلامی کا شعبہ FGRFامتِ مسلمہ کو ایک چھت کے
نیچے بہت سی سہولیات مہیا کرے گا جن میں سے ائیر کنڈیشن ماحول، عورتوں کے لئے پردے
کا خاص اہتمام، مناسب قیمت پر معیاری علاج، لیبارٹری کی سہولت اور ادویات پر 15% تک کی رعایت
شامل ہے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)