20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپیشل افراد کے
ذمّہ داران، اسپیشل ایجوکیشن کے ٹیچرز اور پرائیویٹN.G.Oسے
وابستہ افراد نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےشرکا کو اشاروں کی زبان اپڈیٹ کرنے اور اسپیشل بچوں کے لئے انسٹیٹیوٹ کے حوالے سے کلام کیا۔اس مشورے میں نگرانِ پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود
تھے۔(رپورٹ:
محمد فیضان عطاری، مجلس اسپیشل افراد)