28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے تحت 16جولائی 2020ء
بروز جمعرات لاہور ریجن کے ذمہ دار عمر شکیل عطاری نے لاہور
شمالی زون کی زنجانی اور واہگہ ٹاون کابینہ کے ذمہ دار کے ساتھ فتح گڑھ اور باغبانپورہ مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں آپ نے تاجران سے
ملاقاتیں کیں اور انہیں تقسیم رسائل کرنے اور اپنی دوکانوں پر رسائل ریکس رکھنے کا ذہن دیا جس پر الحمد اللہ عزوجل ہاتھوں ہاتھ مختلف
دوکان داروں نے رسائل ریکس رکھنے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوت اسلامی
نے تاجروں کے کاروبار میں برکت کے لئے دعائےخیر
فرمائی۔(رپورٹ :محمد فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ دار )