فیصل آباد، پنجاب:

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ، فیصل آباد میں 18، 19 اور 20 جون 2026ء کو گجرات ڈویژن کے عاشقان رسول کے لیے ”فیضانِ نماز کورس“ کا انعقاد کیا جس میں ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نماز کے فرائض و واجبات، مستحبات و مکروہات اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔کورس کے آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور حاضرین سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر شرکائے کورس کا ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں بہترین کارکردگی کے حامل عاشقانِ رسول کو تحائف دیے گئے نیز نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)