14 صفر المظفر, 1448 ہجری
فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ
Sat, 20 Jun , 2026
38 days ago
14 جون 2026ءمدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد
میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم مدنی مشورہ کا
انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن ، سٹی ، ڈسٹرکٹ ذمہ داران و صوبائی ذمہ داران اور
صوبائی معاون اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران شعبہ ڈاکٹر غلام الیاس عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے فیضانِ صحابیات
کے قیام اور آبادکاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان
صحابیات کو سولر پر کرنے کی ترغیب دلائی نیز روحانی علاج کے بستوں میں اضافے کے لیے بھی تبادلۂ
خیال کیا۔
Dawateislami