فیضانِ مدینہ ملتان میں سنتوں بھرا اجتماع،
اسپیشل پرسنز کے لیے اشاروں کی زبان میں ترجمانی
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں
24 جولائی 2026ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس اجتماع میں عام اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ
خصوصی اسلامی بھائیوں (اسپیشل پرسنز) نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈیف افرادکی رہنمائی
اور سہولت کے لیے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پورے بیان کی اشاروں کی زبان (Sign Language) میں ترجمانی کی۔
بیان کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری
نے خصوصی اور عمومی عاشقانِ رسول سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی
کرتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:مولانا
محمد جمال عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
ملتان ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami