18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 24فروری
بروزپیرمدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مشورہ ہوا ، نگرانِ مجلس مدنی بستہ ڈاکٹر
عبدالقیوم نیازی عطاری نے مدرسۃالمدینہ اور جامعۃالمدینہ کے ذمہ داران کی تربیت
کی۔اس تربیت میں مجلس مدنی بستہ کے ذمہ
داران نے شرکت فرمائی۔مدرسۃالمدینہ اور جامعۃالمدینہ کے تحت لگنے والے مستقل مدنی
بستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔رمضان المبارک کے عارضی مدنی بستوں کے حوالے
سے اہم نکات پر بھی کلام ہوا۔رپوٹر: عمرحیات عطاری دفتر
ذمہ دار مدنی بستہ مجلس