عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 7 دن کا
اشاروں کی زبان کا کورس مکمل
08 فروری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی)کے تحت ڈویژن
ذمہ دار محمد زبیر عطاری(ساہیوال) نے 7 دن کا اشاروں کی زبان کا کورس (رہائشی)
مکمل کروایا ،جس میں اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ میں دینی کام کرنے
کے حوالے سے مختلف ذمہ داران نے تربیت کی
۔
ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی زبان
میں نعت،بیان اور گونگےبہرے اسلامی بھائیوں سے گفتگوکرنے کا طریقہ سیکھایا ،اس
کورس میں پاکستان بھر سے تقریباً41 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ کورس مکمل کرنے والے اسلامی
بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسناد بھی دی گئی۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس ) / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)