مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عاصم جاوید ہاشمی کا دورہ
20
اپریل 2022 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عاصم جاوید
ہاشمی ، ڈی آئی جی جیل ڈویژن فیصل آباد و سرگودھا سعید اللہ گوندل اور انٹر نیشنل کبڈی کمنٹیٹر محمد طیب گیلانی نے
دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انکا استقبال
کیا اور نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
شخصیات
کو دعوت اسلامی کی ڈاکیو مینٹری دکھائی ، فیضان مدینہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی کا وزٹ کرایا ، دعوت اسلامی ڈیجیٹل
سروسز ایپ موبائل میں ڈاؤن لوڈ کروائی اور فیضان قراٰن ڈیجیٹل پین تحفہ میں دیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ
کو 26 رمضان المبارک یوم ولادت پر مبارک باد بھی پیش کی اور رمضان المبارک میں کم
از کم ایک رات نفلی اعتکاف فیضان مدینہ میں گزارنے کی نیت کی۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )