دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری  نے فیضان مدینہ G 11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ کیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد سکیورٹی مجلس کے ریجن ذمہ دار، رکن زون، اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے شرکا کو تقرر، چرم قربانی، کھال گودام ،حفاظتی اقدامات، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ،ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی، ماہانہ شعبہ کارکردگی اور 12 مدنی کاموں میں شمولیت جیسے کئی امور کے حوالے سے اہم نکات عطا فرمائے۔ جبکہ آپ نے اس دوران ملکی حالات کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو کرنے کی ہدایت کی۔ (رپورٹ:محمد ارسلان عطاری)