فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد زون میں مجلس اجارہ حیدر
آباد ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ
09جنوری2021ء بروز ہفتہ نگرانِ مجلسِ اجارہ سید اسد عطاری نے فیضان
مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد زون میں مجلس اجارہ حیدر آباد ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن اجارہ
ذمہ دار اشرف مدنی نے جدول بنانے کی اہمیت پر بیان کیا جبکہ نگران مجلس اجارہ سید اسد عطاری نے ڈیجیٹل
دعوت اسلامی اورڈیجیٹل مجلس اجارہ کے بارے
میں اسلامی بھائیوں کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکا ئے مشورہ سے تجدید
اجارہ 2021 کی کارکردگی ،دسمبر کے مہینے میں نیو اور متبادل آسامیوں پر ہونے والی بھرتیوں ،معذرت،مستعفی،شکایت
تجاویز(فیڈبیک)،تبادلوں،مستقل ،آزمائشی اجیر،اجیروں
کی جانب سے سیلری سے کٹنے والی ٹیلی تھون کی رقم اور دسمبری کی سیلری کی ادائیگی جیسے کئی امور کلام کرتے ہوئے الاؤنسز کی ادائیگی کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: محمد مبین
عطاری مدنی مجلس کارکردگی ذمہ دارمجلس
اجارہ پاکستان)