پچھلے دنوں
محمد مبارک عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار اور
صوبائی ذمہ دار فیضان ریہبلیٹیشن سنٹر محمد ثاقب عطاری نے فیصل آباد ٹریفک پولیس
آفس میں سی ٹی او فیصل آباد مقصود احمد
لون ، ڈی ایس پی محمد خالد اور ڈسٹرکٹ آفیسر ویلفیئر برانچ ٹریفک پولیس سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات سے آگا ہ کیا جس پر
حاضرین نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا اور
مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنے
کی نیت بھی کی اس موقع پر وارڈن کے special
child کی مختلف
تھراپی کے حوالے سے ایم او یو سائن کیا ۔
یاد رہے پچھلے دنوں سی ٹی او صاحب نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ
بھی کیا تھا اور طلبہ کرام و عملے کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے لیکچر بھی
دیا تھا ۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات
پنجاب آفس،کانٹینٹ:شعیب احمد )