پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ایک ماہ کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں غلام مصطفٰی عطاری اور ارسلان عطاری شامل تھے۔

دورانِ مدنی قافلہ مختلف ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے قافلہ کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ شرکائےقافلہ کی اپنے اپنے علاقو ں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)