22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت ضلعی سیکرٹری اطلاعات چودھری محمد زمان بھون کی اہلیہ اور سابق ناظم
چودھری ذوالفقار چاند بھون کی ہمشیرہ کے ایصالِ
ثواب کے سلسلے میں ہاؤسنگ کالونی بھون ہاؤس میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس
میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع
پر جامعۃ المدینہ کے مدرس مولانا شہزاد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات کے حوالے سے بریف کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)