پچھلے دنوں لاہور میٹروپولیٹن کی نورانی مسجد نصیر آباد یوسی 206   میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن پر مشتمل جز وقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا سمیت علاقے کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نماز کے احکامات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اجتماع کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کو اسناد تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)