پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اظہر عطاری  اور ان کے ہمراہ دیگر ذمہ داران نے سیالکوٹ DPOآفس کا دورہ کیا ۔ افسران نے رکن شوری کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر رکن شوری نے ڈی ۔پی ۔او۔ آفس کی مسجد میں نماز جمعہ کے بیان میں ”جنگ بدر “ کے حوالے سے گفتگو کی جس میں SP,ASP,DSP,SHOاور سیکیورٹی برانچ کے تمام عملہ نے شرکت کی ۔ بعد ازاں رکن شوری نے SP انویسٹیگیشن کے دفتر میں مدنی حلقہ لگایا جس میں اعتکاف کرنے اور ستائیسویں شب فیضان مدینہ میں گزارنے کی دعوت دی ۔

اسی طرح رکن شوری نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ سی ۔ایس۔پی۔ آفیسر نوید انجم سے انکے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں سنت اعتکاف کرنے کی دعوت دی جس پر اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)