24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ڈی پی او میانوالی محمد
نوید قریشی کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میانوالی کا وزٹ
Wed, 30 Nov , 2022
1 year ago
پچھلے دنوں ڈی پی او
میانوالی محمد نوید قریشی نے دیگر افسران کے ہمراہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میانوالی میں حاضری دی۔
اس موقع پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ڈی پی او کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے مختلف اہم امور پر
کلام کیا نیز ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
پریزنٹیشن دکھائی جس پر انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)