شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے تحت بہاولپور ڈویژن کے
ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے
تحت پچھلے دنوں بہاولپور میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن سطح کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر نگرانِ بہاولپوور ڈویژن ڈاکٹر حافظ
عبد الرؤوف عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے اسلامی بھائیوں سے
شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے خود کفالت اور ٹیلی تھون کے متعلق چند
اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن بہاولپور ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)