لودہراں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف شخصیات (سینئر بیوروکریٹ سپوت لودہراں ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شیخ سعید احمد، DSP مہر محمد اسحاق سیال، DSP ہیڈکوارٹر محمد ناصر غوری،SHO سٹی چوہدری استقار احمد گجر،سابق وائس چیئرمین راؤ محمد افضل قادری) سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص شعبہ FGRF اور شجرکاری کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ SHO سٹی کو پرموشن نیز سٹی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

اسی دوران ذمہ داران نے تمام شخصیات و افسران کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی مختلف تصانیف تحفے میں دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)