دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 21 اگست 2026ء کو راولپنڈی ڈیف ایسوسی ایشن میں  اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے افراد) کے لیے سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا۔

اس حلقے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعیم عطاری نے اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے افراد) کی رہنمائی کی ۔

حلقے کے دوران صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم اور میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کے موضوع پر اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی رہنمائی کی۔

اسی طرح تمام شرکائے حلقہ کو راولپنڈی میں منعقد ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سنتوں اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)