پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دارانِ نے عاشقانِ رسول کے مختلف جامعات(جامعہ رضویہ ہارون آباد، چشتیاں میں جامعہ اوقاف اور جامعہ گلستان غوث اعظم)میں وزٹ کیا جہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ و مدرسین سے ملاقات کی جن میں مہتمم اعلیٰ ابن مناظراسلام عالم ربانی پیر علامہ غلام مہر علی گولڑوی رحمۃاللہ علیہ اورمدرس مولانا ظفرا قبال قادری صاحب شامل تھے۔

اس موقع پر نگران شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے رکن ِریجن سیّد عمارالحسن عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ چشتیاں میں موجود مزار پر انوار فخر اولیاء حضرت عالم خواجہ نور محمد مہاروی رحمۃاللہ علیہ اورمناظراسلام عالم ربانی پیر علامہ غلام مہر علی گولڑوی رحمۃاللہ علیہ کے مزار شریف پر بھی حاضری دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)