پچھلے  دنوں ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ جیل چھٹہ خان سومرو ،ڈپٹی سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ ملک حماد اسلم،اسسٹنٹ سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ میر نذیر احمد عمرانی، اسسٹنٹ سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ جیل غلام اکبر ابڑو سے دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق محمد وقار عطاری نے افسران سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ان کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نصیر آباد ڈویژن مشاورت کے نگران قاری محمد آصف عطاری اور سرکاری معلم القرآن قاری ظہور احمد عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)