دعوت  ِاسلامی کے زیر اہتمام ڈیرہ الہ یار ،جعفر آباد کانفرنس ہال میں دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں نصیر آباد ڈویژن کے نگران محمد آصف عطاری، ڈسٹرکٹ صحبت پور کے نگران مولانا محمد حفیظ عطاری مدنی ،ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے نگران محمد منیر عطاری، ضلع نصیر آباد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد ابراہیم عطاری اور محمد نفیس عطاری موجود تھے۔

نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری نے مختلف دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے کے حوالے سے گفتگو اور رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انھوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)