21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
25
اگست2023ء کو مردان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےنگران مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری نے صوبائی ذمہ دار مولانا ہدایت اللہ خان عطاریKPK کے ہمراہ مردان میں واقع نابینا اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا وزٹ
کیا،جہاں انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈی
او کے اسسٹنٹ سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقاتِ دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور بریل رسم الخط میں شائع کردہ مدنی قاعدے کے
بارے میں بتایا،اس پر دونوں شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئےدعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ:محمد
رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)