اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر دیپالپور میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام سمیت قاری صاحبان نے شرکت کی۔

اس دوران ساہیوال ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نےطلبۂ کرام کو شعبے کا تعارف پیش کیا اور انہیں چند اشارے سکھاتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں دیپالور میں اسپیشل پرسنز اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)