گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت
نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری اور رکنِ زون چنیوٹ غلام مصطفی عطاری نے پنجاب کے شہر چنیوٹ میں قائم ڈیف ویلفیئر ایسوسی ایشن کا وزٹ کیا جہاں انہوں نےایسو سی ایشن کے صدر
علی حید ر ہاشمی سمیت دیگر اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا اور حلقے میں شریک
عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔
بعد ازاں لالیاں پنجاب پاکستان ضلع چنیوٹ میں
قائم ایک ڈیف کلب کے وزٹ کا بھی سلسلہ رہا جہاں اسپیشل پرسنز سے ملاقات اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)