21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ ریجن ،صدیقی زون ،نعیمی کابینہ گجرات کے مجلس رابطہ کے رکنِ کابینہ اور زون ذمہ دار نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز تحائف بھی پیش کئے جن شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں ان کے نام یہ ہیں ٭محمد زاہد( کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن) ٭ چوہدری ذوالفقار وریا( انسپکٹر تھانہ سول لائن گجرات) ٭حافظ امتیاز) D.S.Pپھالیہ)۔ (رپورٹ: حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری، رکنِ کابینہ مجلس رابطہ نعیمی کابینہ گجرات پنجاب)