کلاسک مارکی ٹیکسلا میں سنتوں بھرا اجتماع، اسپیشل
پرسنز کے لیے اشاروں کی زبان میں ترجمانی
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جولائی 2026ء کو
کلاسک مارکی، ٹیکسلا میں ایک عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
عوام الناس کے علاوہ جید علمائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی
اہم شخصیات اور اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور دیگر
معذور افراد) نے کثیر تعداد میں
شرکت کی۔
اس دوران اسپیشل پرسنز کے لیے خصوصی نشست اور
حلقے کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں اُن کی
سہولت کے لیے پورے اجتماع کا پیغام اشاروں کی زبان (Sign Language) میں بیان کیا گیا تاکہ وہ اس پیغام کو آگے پہنچاسکیں۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ” عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم“کے
موضوع پر سرشار اور ایمان افروز سنتوں بھرا بیان کیا جس سے حاضرین کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز نے بھی
بھرپور استفادہ کیا۔ (رپورٹ: عبدالقیوم عطاری راولپنڈی
ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami