20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت نگران ِ شعبہ محمد حنیف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں رکنِ
زون چنیوٹ غلام مصطفی عطاری کے ہمراہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا ۔
ذمہ داران نے دورانِ وزٹ جامعۃ المدینہ بوائزچنیوٹ کےناظم صاحب، اساتذۂ
کرام اور طلبۂ کرام سے ملاقات کی اور طلبہ
کے درمیان سیکھے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں
انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر
طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)