21 مئی 2025ء ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن، یوسی 3 میں قائم جامع مسجد فیضانِ الیاس میں شعبہ کفن دفن  دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن شرعی احکام سکھانے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کے ذمہ دار عزیز عطاری ( جوکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار ہیں) نے حاضرین سے کفن و دفن کے شرعی احکام اور عملی طریقۂ کار پر کلام کیا اور مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی ۔

اس دوران اہلِ محلہ، نمازی حضرات، علاقے کے معززین اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کورسز اور ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ صحیح طریقے کے مطابق کفن دفن کی عملی تربیت حاصل کی جا سکے۔(رپورٹ:قاری محمد ناصر عطاری شعبہ مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار چنیسر ٹاؤن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)