دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے بلوچستان کی معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ،صوبائی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان، سردار نور احمد بنگلزئی کے بھائی، چاکر اعظم یونیورسٹی سبی کے ڈائریکٹر سردار زادہ حافظ محمد اقبال بنگلزئی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

محمد وقار عطاری نے حافظ محمد اقبال بنگلزئی کو دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔مزید ان کے چھوٹے بھائی سردار زادہ قادر جان بنگلزئی کی شادی کی مبارک باد پیش کی۔ آخر میں انہیں انگلش ماہنا مہ فیضانِ مدینہ اور ڈیجیٹل تسبیح تحفے میں پیش کی۔اس موقع پر شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار فہد عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)