24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز کوٹ رادھا کیشن
میں ہونے والے ”مرکزی انجمن تاجران تنظیم“ کے مرکزی اجلاس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ اجلاس شعبے کے تحصیل
ذمہ دار مولانا محمد وقار عطاری نے عبادت
و اخلاقیات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی تعلیمات کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
معلومات کے مطابق اس
اجلاس میں انجمن کے تمام عہدیداران، چیئرمین، صدر، جنرل سیکریٹری اور کوٹ رادھا کیشن کے SHO سمیت کثیر تاجران نے شرکت کی۔
اجلاس کے آخر میں ذمہ
داران نے تاجران سمیت دیگر شرکا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)