دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 20 جنوری 2020 بروز پیر کو میلاد ہال عالمی مدنی مرکز کراچی میں   مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی نے بیان فرمایا اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )


20جنوری2020ء بروز پیردعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت میلاد ہال عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی عقیل مدنی نے مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی مشورے میں مجلس ائمہ مساجد کے تحت  کام کرنے والے مدرسین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی کاموں سے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی، معاون رکن شوریٰ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت23جنوری2020ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورےمیں اراکین زون اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ریجن ذمہ دار عبدالرحمٰن عطاری مدنی نے درودِ پاک کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا نیز جدول کی اہمیت اور مجلس ائمہ کی پالیسی کے مطابق  تمام ائمۂ کرام کی مکمل معلومات کی فائلنگ کرنے سے متعلق نکات فراہم کئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی، معاون رکن شوریٰ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 12جنوری2020ء بروز اتوار ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مساجد کے امام صاحبان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکنِ زون نے آئمہ کرام کے درمیان یکساں تعلقات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مقتدیوں  کے دُکھ سُکھ میں شامل ہونے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 10 جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک مجلس آئمہ مساجد لاہور ریجن کے ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے پہاڑ پور کابینہ کی مسجد کے امام صاحب (شہزاد عطاری کا گزشتہ ماہ دسمبر 2019 میں ایکسڈنٹ کی وجہ سے گھنٹے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی)کی عیادت کی اور ان کے والد صاحب سے ملاقات کرکے انہیں بھی نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:فضل الرحمان عطاری، مجلس آئمہ مساجد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت8 جنوری2020ء بروز بدھ سوئی بلوچستان میں فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد کے اطراف  میں علاقائی دورہ کا اہتمام ہوا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو درس دیتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد شعیب عطاری، مجلس رابطہ رکن سوئی کابینہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 8جنوری2020ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپورمیں مدنی مشورہ ہواجس میں بہاولپور زون کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ مجلس نے شرکائے مدنی مشورہ کو  مسجد کی صفائی، مسجد کے باہر لوہے کے بکس لگانے،عشر کیلئے ابھی سے کوششیں کرنے، مدنی چینل دیکھنے کے لئے ذہن سازی کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکنِ مجلس کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں سے ان کے مزاج کے مطابق گفتگو کریں،انہیں عزت دیں، کسی سے حسد نہ کریں۔ (رپورٹ: محمد ظہور عطاری، رکن مجلس فیضان مدینہ وآئمہ مساجد)


دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 7جنوری 2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے لاہور شمالی وجنوبی زون کےآئمہ مساجدکامدنی مشورہ فرمایا جس میں شمالی وجنوبی زون کےآئمہ، اراکینِ زون اور اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے مشورہ کو عقیدے سے متعلق دلائل جاننے اور از بر رکھنے،عوام کے مسائل سننے اور اطمنان بخش جواب دینے اور مجلس کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے نکات بیان کئےنیزآئمہ کرام کے مسائل سنے اور اس کا ممکنہ حل بھی پیش فرمایا۔


دعوت ِ اسلامی  کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 5جنوری 2020ء بروز اتوار ڈیرہ اسماعیل خان اور پنیالہ شریف میں مساجد کے امام صاحبان کا مشورہ ہواجس میں رکنِ زون نے مقتدیوں کے ساتھ یکساں تعلقات رکھنے اور خوشی و غمی میں اُن کے ساتھ شریک رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:فضل الرحمن عطاری، رکنِ زون مجلس آئمہ مساجد)

K.P.K میں ائمہ کرام کا مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت یکم جنوری بروزبدھ K.P.Kکے شہر رنگپورمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ کرام نے شرکت کی۔رکنِ زون نےشرکا کی تربیت کی اور نمازیوں کے ساتھ یکساں تعلقات رکھنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے مختلف امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، رکنِ زون مجلس ائمہ مساجد)


مجلس ائمہ مساجد کے تحت  پاک آئمہ آفس عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ریجن ذمہ داران کا تین دن(23,24,25 دسمبر) کا مشورہ ہوا جس میں متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی و نگران مجلس اجارہ ، ٹیسٹ مجلس نگران اور دارالافتاء اہلسنت کے مولانا سعید عطاری مدنی نےشرکت کی اور مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی۔ (احمدرضا عطاری مدنی، مجلس ائمہ مساجد شہر و اطراف)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجدکے تحت11دسمبر 2019ءبروز بدھ پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان نیم والی گلی میں واقع جامع مسجد مدینہ کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا۔بعد نمازِ مغرب مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔مبلغ ِدعوت ِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:فضل الرحمن عطاری،رکن زون)