دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 2فروری بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پنیالہ شریف خیبر پختون خواہ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مساجد کے ائمہ کرام  نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ زون کا کہنا تھا کہ امام ناصرف اپنی بلکہ مقتدیوں کی نمازوں کا بھی ضامن ہوتا ہے لہٰذا ئمہ کرام کو نماز کی ادائیگی میں از حد احتیاط کرنی چاہیئے مزید فرمایا کہ امام کو اپنے مقتدیوں کی خیر خواہی کرتے ہوئے ان کے خوشی و غم میں شرکت کرنی چاہیئے۔