مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار حیدر آباد ریجن میں اجتماع کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت
25فروری2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار نوابشاہ زون حیدر آباد ریجن میں اجتماع کا اہتمام
کیا گیا۔ اجتماع میں ائمہ کرام اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر
رکنِ شوریٰ مولانا
عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو
تربیت کے مدنی پھول دیئے اور عطیات جمع کرنے و کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )
مدنی مرکز فیضان مدینہ
نواب شاہ میں ائمہ کرام کی تربیت کے لئے اجتماع کا اہتمام

دعوت اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 23 فروری 2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ
نواب شاہ میں ائمہ کرام کی تربیت کے لئے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نواب
شاہ زون کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی نے اصلاحِ نیت کے حوالے سےشرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )
مدنی مرکز فیضان مدینہ
سکھر میں ائمہ کرام کی تربیت کے لئے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 24 فروری 2020ء پیر شریف مدنی مرکز فیضان مدینہ
سکھر میں ائمہ کرام کی تربیت کے لئے اجتماع کا انعقاد ہوا۔ اجتماع میں سکھر زون، لاڑکانہ زون اور کشمور زون کے ائمہ کرام و ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری
مدنی نے اصلاحِ نیت کے حوالے سےشرکا کی
تربیت فرماتے ہوئے ائمہ کرام کی ذمہ داریاں، محتاط گفتگو کرنے، قراٰن و حدیث کی
تشریح مستند کتابوں سے رجوع کرنے کے بعد بیان کریں وغیرہ پہلوؤں سے متعلق مدنی
پھول دیئے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )

دعوت اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 24 فروری 2020 پیر شریف لاہور ریجن میں مدنی
مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں اراکینِ زون نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی
بھائی نے رجب المرجب کے روزوں و سحری
اجتماعات کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی نیو
پالیسی بیان کی اور ائمہ کرام کی بہتری کے لیے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: فضل الرحمن عطاری )
مدنی مرکز فیضان مدینہ میرپور خاص میں رکنِ
شوریٰ نے ائمہ کرام کی تربیت فرمائی

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 22فروری2020ء
بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ میرپور خاص میں ائمہ کرام کی تربیت کے لئے اجتماع
کا اہتمام ہوا جس میں میر پور خاص زون کے
ائمہ کرام و ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے نیت
کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے تمام اعمال میں اصلاحِ نیت کااہتمام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )
مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آبادمیں ائمۂ کرام کا تربیتی اجتماع


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی
مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگرانِ مجلس ائمہ مساجد، نگران ٹیسٹ مجلس و اراکین نے
شرکت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران کو مدنی پھول
دیئے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی)
مجلس ائمہ مساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 17فروری2020ء بروز پیر شریف عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں نگرانِ مجلس اور ریجن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع
پر رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل مدنی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت فرماتے ہوئے شعبہ میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس ائمہ مساجدکےمتعلقین امام صاحبان کا مدنی
مشورہ

گزشتہ دنوں مجلس ائمہ مساجد کےمتعلقین
امام صاحبان کا مدنی مشورہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوا۔ اس موقع پر لاہور جنوبی زون کے نگران محمد
عبدالرشید عطاری نے ائمہ کرام کو
مجلس کو خود کفیل بنانےاور اپنی مساجد میں
12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز
مقتدیوں پر کوششیں کرکے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں ساتھ لے کر
آنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 8فروری2020ء بروز ہفتہ جامع مسجد حسینی بابا بھٹ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران اور مقامی عاشقانِ رسول نے
بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے آخرت اور اس کی تیاری کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرماتے ہوئے فکرِ آخرت کرنے اور ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 8فروری2020ء بروز ہفتہ بابا جزیرہ کراچی میں مسجد و مدرسہ کا افتتاح ہوا۔
اس موقع پر مقامی عاشقانِ رسول اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع
پر رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے مسجد تعمیر کرنے کے فضائل بیان کرتے
ہوئے مساجد و مدارس بنانے اور انہیں آباد کرنے کا ذہن دیا نیز مسجد کا نام فیضان
امام غزالی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اور مدرسہ کا نام فیضان امام باقر رحمۃ
اللہ تعالٰی علیہ عطا فرمایا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )