دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن، ساؤتھ سینٹرل زون، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے تمام درجات اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

رکنِ شوری حاجی محمدشاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے امامت کی اہمیت اور عوام کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ اس موقع پر رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےائمہ مساجدکےشعبے کے ذریعے مساجد کو آباد کرنے، ماہ رمضان المبارک میں ہر مسجد کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں اور شاپنگ پلازہ وغیرہ میں تراویح کا باقاعدہ اہتمام کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی عطیات کو بڑھاکردین متین کی ترویج واشاعت میں حصہ شامل کرنےکےحوالےسےترغیب دلائی۔امامت کورس کرنے والے ہراسلامی بھائی کو کورس مکمل کرنے کے بعد امام اور منصب امامت کے تقاضے پورے کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی) 

شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 مارچ 2021ء بروز پیر گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹڈذمہ دار نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالرحمن مدنی نے مساجد کی خود کفالت کا جائزہ لیا اور ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے مساجد کی کارکردگی اور سافٹ ویئر میں کے اندراج پر گفتگو کی ۔


شعبہ آئمہ مساجد  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 08 مارچ 2021ء بروز پیر گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس کے دفتر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی عبدالرحمن مدنی نے مساجد کی آمدن و خرچ ،ماہانہ رپوٹ، مساجد کی کارکردگی اور سافٹ ویئر میں اندراج پر کلام کرتے ہوئے مساجد کی خود کفالت کا جائزہ لیا اور ماہانہ کارکردگی پر گفتگو کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ”ائمہ مساجد“ کے زیر اہتمام 2 مارچ 2021ء بروز منگل  گوجرانوالہ شاہین آباد، گوجرانوالہ سینٹر میں نوید عطاری پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، ماجد عطاری ریجن خود کفالت ذمہ دار اور عبدالرحمن مدنی رکن زون مجلس ائمہ مساجد اسلامی بھائیوں نے مدنی بستہ کا وزٹ کیا۔

بستہ ذمہ دار کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ آمدن بڑھانے کے حوالہ سے مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی بستہ پر آنے والوں کے حوالہ سے تربیت فرمائی۔ آخر میں مدنی بستہ کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیراہتمام25فروری2021ء بروز جمعرات حیدرآباد ریجن، میرپورخاص زون، میرپورخاص کابینہ فیضان مدینہ العطارٹاؤن میرپورخاص میں جامعۃالمدینہ کے مدرسین ،معلم امامت کورس ،جامعۃالمدینہ و امامت کور س کے طلباء کرام میں سنتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے’’ نیت کی اصلاح ‘‘ ، ’’ درودِ پاک کی کثرت کرنے اور اپنی قلبی حالت پر توجہ کرنے کی تاکیدفرمائی نیز جامعۃالمدینہ کے اساتذہ،وطلباء کو’’منصب امامت ‘‘پر فائز ہوکر اس عظیم منصب کے ذریعے’’دین متین کی ترویج واشاعت میں حصہ شامل کرنے پر فضائل امامت و تبلیغ دین بیان فرمائے۔

ہر مبلغ بالخصوص امام صاحب کو احسن و نرم انداز میں عوام الناس کے عقائدواعمال کی اصلاح کرنےنیزاپنے متعلقین کوبھی نمازی بنانے اور مسجد بھرو تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔

ماہ رجب وشعبان المعظم میں سحری اجتماعات کروانے اور ان اجتماعات میں نمازیوں ، اہل محلہ کی شرکت اورشعبہ نیک اعمال کےطےشدہ شیڈول و طریقہ کارکےمطابق اجتماع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمۂ مساجد کے زیر اہتمام 24فروری2021ء بروز بدھ فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں  رکنِ شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ونگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمدفیضان عطاری مدنی نے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ لیا ۔

امام صاحبان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور احسن و نرم انداز میں عوام الناس کی اصلاح کرنے پر تربیت فرمائی۔ائمۂ مساجدپاکستان کےنظام کوبہتربنانےاورہرمسجدکو آبادکرنے،نمازیوں اور اہل محلہ کےبچوں کو درست مخارج کےساتھ قرآن پاک کی تعلیم وتربیت دینےنیز اسکےاخراجات کوخودکفیل کرنےکےحوالےسےمدنی پھول عطا فرمائے۔

ماہ رجب وشعبان المعظم میں سحری اجتماعات کرنے اور اس میں نمازیوں اور اہل محلہ کی شرکت اورشعبہ نیک اعمال کےطےشدہ شیڈول و طریقہ کارکےمطابق اجتماع کرنے کی ذہن سازی کی گئی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے  زیر اہتمام 21فروری2021 ء بروز اتوار لاہور ریجن، ڈیرہ اسماعیل خان زون، پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

فضل الرحمان عطاری ناظم اعلیٰ اور نگران کابینہ مولانا کامران مدنی نے اپنی اپنی مساجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا نظام مضبوط کرنے، اپنے ہر ہر مقتدی کو قرآن پاک پڑھانے اور ہر ہر مسجد میں 12 دینی کاموں کو نافذ کرنے کی ترغیب دلائی۔

ائمہ مساجد کراچی ریجن کے اکاؤنٹس ذمہ دار احمد رضا عطاری  کا اتوار 21فروری2021 کا اچانک بعد عشاء نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ بروز پیر انکے غسل وکفن دفن کے مراحل مکمل کروانے کےلئے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمدفیضان عطاری مدنی اور ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد سید قذافی عطاری مدنی انکے گھر تشریف لے گئے۔ غسل میت اور کفن دینے کے مراحل سنت کے مطابق مکمل فرمائے۔ بعد نماز ظہر جامع مسجد بیت المعظم اورنگی ٹاون11G/ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ خصوصی طور پر نگران ریجن کراچی و رکن شوری حاجی محمد امین عطاری ، رکن شوری حاجی محمد علی عطاری، نگران کابینہ اسید رضا(جاوید)عطاری، ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد سید قذافی عطاری مدنی، رکن ریجن جامعۃالمدینہ کراچی ریجن مولانا سلیم عطاری مدنی، ناظمین اعلی ائمہ مساجد کراچی ریجن نےنماز جنازہ میں شرکت کی۔

رکن شوری ونگران ائمہ مساجد حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نماز جنازہ کی امامت فرمائی،بعد نماز جنازہ نگران کراچی ریجن ورکن شوری حاجی محمد امین عطاری نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت فرمائی، نماز جنازہ کے بعد نگران مجلس ان کی تدفین کیلئے بہار مدینہ مسجد اورنگی ٹاؤن کے سامنے قبرستان میں سنت کے مطابق تدفین کا سلسلہ کیا۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)

مجلس مزارات اولیاء اسلام آباد ریجن کے ریجن ذمہ دار مولانا یاسر مدنی کے والد محترم 21 فروری 2021ء کو انتقال فرما گئے ۔ رکن زون مجلس ائمہ مساجد عبدالرحمن مدنی اور گوجرانوالہ سینٹر کابینہ کے نگران مولانا خوشی محمد نے نماز جنازہ میں  شرکت کی۔ ذمہ داران دعوتِ اسلامی نے اہل خانہ کو صبر کرنے کی تلقین کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹر: عبدالرحمن مدنی رکن زون)


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام16 فروری 2021ء بروز  منگل نارووال گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نارووال کابینہ کے امام صاحبان نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران کابینہ جمیل عطاری نے شرکا کو مساجد کو خود کفیل کرنے اور مساجد میں ١٢دینی کاموں میں شمولیت کا ذہن دیا ۔ اس موقع پر گھریلو صد قہ بکس کے پاکستان کے ذمہ دار نوید عطاری نے بھی مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: عبدالرحمن مدنی مجلس ائمہ مساجد گوجرانوالہ زون لاہور ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام 17فروری 2021ء بروز بدھ  گاوں اولکھ بھائیکے نوکھر میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا سلسلہ ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عبدالرحمن مدنی نے اس موقع پر راہ خدا میں خرچ کرنےکے فضائل بیان کئے اور حاضرین کو صدقہ کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیتے ہوئے روزانہ کچھ نا کچھ عطیات بکس رقم میں ڈالنے کی ترغیب دلائی جس پر جس پر ہاتھوں ہاتھ لوگوں نے تعاون کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبے ائمہ مساجد  پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن، ساؤتھ سینٹرل زون فیضان مدینہ کابینہ میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ونگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمدفیضان عطاری مدنی نے مدنی مشورہ کیا جس میں دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران ’’سید حماد علی عطاری ،شاہد بٹ عطاری، فیصل بلوانی عطاری ‘‘ نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ائمہ مساجد کے شعبے کو منظم اور بہتر انداز میں اپڈیٹ و آسان کرنے کیلئے ائمہ مساجد آن لائن ایپلی کیشن پر گفتگو ہوئی جس میں دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت انتظام وانصرام والی مساجد کے نظام کو مضبوط بنانے اور ان مساجد میں ائمہ کرام و دیگر ضروری عملے کے تقرری نظام کو مزید سہل واپڈیٹ کرنے پر مشاورت ہوئی ۔ مشاورت کے بعد آن لائن ایپلی کیشن بنانے اور اسکو جدید انداز سے ترتیب دے کرعام کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس آن لائن ایپلی کیشن میں ابتدائی طور پر مساجد کی معلومات کا اندراج کرکے اس میں امام صاحب اور دیگر ضروری عملہ کی تقرری کی درخواست جمع کروانے کا سلسلہ کیا جائے گا پھر بتدریج وہ افراد جو امامت کے خواہشمند ہوں گے ان کیلئے ’’امام بینک‘‘ کا آپشن شامل کیا جائے گا ۔