دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔اسی سلسلے میں  28اگست2021ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں خودکفالت پاکستان ذمہ دار ان اور خود کفالت ریجن ذمہ داران ائمہ مساجد کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس مشورے میں پاکستان سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد نوید عطاری،نگران کابینہ ابو اسید جاوید عطاری اور کرچی ریجن کے خود کفالت ذمہ دار محمد سلیم عطاری بھی موجود تھے ۔

رکنِ شوریٰ نے ائمہ کرام و کابینہ ذمہ دار کو مساجد کی خود کفالت پر فوکس کرنے اورمساجد کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کو بہترو مضبوط بناتے ہوئے اس کی باقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانے کا ذہن دیا نیز ائمہ کرام و مساجد ذمہ داران کے ذریعے گھریلو صدقہ بکس اور عطیات بکس لگوانے کے کام کو مزید فعال ومضبوط بنانے کے حوالے مدنی پھول دیتے ہوئےہاتھوں ہاتھ 400 گھریلو صدقہ بکس تقسیم کئے۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد  کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں نگران ِشعبہ ائمہ مساجد پاکستان ،خودکفالت پاکستان ذمہ دار سمیت ریجن ذمہ داران ائمہ مساجد خود کفالت نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نگرانِ ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ شعبہ ائمہ مساجد کےپاکستان سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد نوید عطاری ا ورپاکستان کے 6 ریجن کے خود کفالت ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

رکن ِشوریٰ نے ریجن ذمہ داران کو مساجد کی خود کفالت پر فوکس کرنے اور ان کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کاباقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانے کے بارے میں گفتگو کی ساتھ ہی ائمہ کرام اورمساجد ذمہ داران کے ذریعے گھریلو صدقہ بکس و عطیات بکس لگوانے کے کام کو مزید فعال و مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔

دسمبر2021ء تک ملک بھر میں دعوت اسلامی کےتحت قائم مساجد کو 100فیصد خودکفیل کرنے پر مشاورت ہوئی نیز رکن شوریٰ نے خودکفالت کے نظام کو بہتر سےبہتر بنانے اور تربیت کے اصلاحی مدنی پھول بیان کئے۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لاہور ریجن کے ذمہ دارمولانا آصف عطاری مدنی سے ان کے نومولود بیٹے کے اچانک انتقال پر تعزیت کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے کی تلقین۔

رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچے کی موت پر عموماً بچے کی ماں کوزیادہ صدمہ ہوتا ہے لہذا انہیں نرمی سے صبر کی تلقین کرنے، اس پر ملنے والے اجر کو بیان کرکے دلاسہ دینے اور غم کم کرنے کی کوشش کی جائے۔ مزید رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا مصیبت پر جس کا جتنا زیادہ صبر ہوگا قیامت کے دن اس کے لئے اجر بھی اتنا زیادہ ہوگا۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان یونیورسٹی روڈمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ مولانا محمد عمران عطاری مدنی نے مساجد کی تعمیرات کے فضائل بیان کئے اور فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر اور اس کی آباد کاری کے لئے تمام عاشقان رسول سے بھر پورتعاون کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، شعبہ ائمہ مساجد، Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گوجرانوالہ زون میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ آ ئمہ مساجد مولانا فیضان عطاری مدنی کی آمد کا سلسلہ ہوا۔ نگران شعبہ آ ئمہ مساجد نے دیگر ذمہ داران کے ساتھ شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے ساتھ ہی فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز ، جامعۃ المدینہ بوائز اور دارالافتاءاہلسنت کا وزٹ بھی کیا ۔


شعبہ ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت 27 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی اور خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عقیل عطاری مدنی نے مساجد کی خود کفالت کو فوکس کرنے اور ان کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کاباقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانے پر کلام کیا۔ مدنی مشورے میں ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت قائم مساجد کو 100فیصد خودکفیل کرنے پر مشاورت کی جبکہ رکن شوریٰ نے خودکفالت کے نظام کو بہتر سےبہتر بنانے پر گفتگو کی اور تربیت کے اصلاحی مدنی پھول بھی بیان فرمائے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ائمہ کرام کو 75 گھریلو بکس اور شعبہ تقسیم رسائل کی جانب سے 15 چھوٹی لائبریری بکس دیئے گئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شعبہ ائمہ مساجد مکمل طور خود کفیل ہے جبکہ مزید آگے مزید ترقی کی طرف گامزن ہے۔(رپورٹ: عبد الرحمن عطاری مدنی، گوجرانوالہ زون)


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس پاکستان کے تحت 17 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں امامت کورس کے معلمین(مولاناشہزاد عطاری مدنی ، مولانا احمد رضا مدنی، مولانا نوید رضا مدنی،محمد حسنین عطاری مدنی ) اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

شعبہ امامت کورس پاکستان کے تعلیمی امورذمہ دار مولانا قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مدنی پھول اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر تنظیمی سوچ کو بیدار کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔ قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے طلباء کرام کو عیدالاضحیٰ کے ایام میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمت کرنے اور اس کے لئے چرم قربانی جمع کرنے نیز اجتماعی قربانی کے کام میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں درجہ جائزہ کا سلسلہ ہوا اور اچھی کارکردگی پر طلبہ کو تحائف بھی پیش کئےگئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 17 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر میں قائم (کراچی، ملتان، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حیدر آباد ) دروۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے بذریعہ زوم اور رکن مجلس ائمہ مساجد محمد عابد عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے بذریعہ ویڈیو لنک ”منصب امامت کی اہمیت اور فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے فرمایا کہ ہر اسلامی بھائی کو منصب امامت پر فائز ہوکر دین متین کی خدمت کرنے اور جہری نمازوں میں قرآن پاک ’’ خوش الحانی‘‘ سے پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیئے، ان شاء اللہ منصب امامت پر علماء و حفاظ کی تقرری کے ذریعے نمازیوں کی نماز اور ان کے عقائد واعمال کی اصلاح کا سلسلہ ہوگا نیز مسجدوں میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ بھی بہتر سے بہتر ہوجائیگا۔رکن شوریٰ نے شرکا کو امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو ادا کرنے اور مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکی ترغیب دلائی جس پر کئی طلبہ نے امامت کی سعادت حاصل کرنے کی نیت کی۔

اسی طرح رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے جامعات المدینہ پاکستان کے اساتذہ، ناظمین اعلیٰ، اراکین شعبہ ائمہ مساجد ،نگران شعبہ جامعات المدینہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور امامت کے منصب پر فائز ہوکردین متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 13 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم فنانس ڈیپارٹمنٹ  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب، K.P.K اور کشمیر کے ریجنل ذمہ دار محمد عدیل احمد گوندل عطاری، H.Rپاکستان کے نگران سید اسد علی عطاری، نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان محمد عابدعطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مساجد کی خود کفالت اور ان کی ماہانہ آمدن واخراجات کا باقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانےپر گفتگو کی اور مساجد کی آمدن کی حفاظت کے لئے بینک اکاؤنٹ کھلوانے پرکلام کیا۔ مدنی مشورے میں 100فیصد خودکفیل مساجد کے عملہ کا اجارہ مسجد انتظامیہ کی طرف سے کرنے پر مشاورت ہوئی۔

آخر میں رکن شوریٰ اور ذمہ داران نے دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سعید عطاری صاحب سے کم آمدن والی مساجد کے عملے کی دعوت اسلامی کی طرف سے مشاہرہ جات کی ادائیگی کے نظام پر مشاورت کی جس پر مفتی صاحب نے قیمتی مشورے دیئے۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان) 


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس پاکستان کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو  لاہورمیں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

13 جولائی 2021ء کو تعلیمی امور کے ذمہ دارقاری ارشد عطاری نے امامت کورس میں ہونے والی کلاسز کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کا مدنی مشورہ لیا ۔ قاری ارشد عطاری نے ”درود شریف کی فضیلت اورحسن اخلاق“کے موضوع پر بیان کیا اور اچھی و نمایاں کارکردگی پرحوصلہ افزائی کی۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس پاکستان کے تحت جامعۃ المدینہ فیضان عطار  متصل جامع مسجد بہزاد نارتھ ناظم آباد میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

10 جولائی 2021ء کو تعلیمی امور کے ذمہ دارمولانا قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے امامت کورس میں ہونے والی کلاسز کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کا مدنی مشورہ لیا ۔ مولانا شفقت اللہ عطاری نے ”حسن اخلاق“کے موضوع پر بیان کیا اور اچھی و نمایاں کارکردگی پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)