دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 13 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے مدرسین، ناظمین اعلیٰ، ریجن ائمہ ذمہ دار، شعبہ نگران مدرسۃ المدینہ قاری محمد لیاقت عطاری، شعبہ نگران امامت کورس حافظ محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عقیل عطاری مدنی نے شرکا کو ترغیب دلائی کہ ہر اسلامی بھائی کوشش کرکے منصب امامت پر فائز ہوں ۔ ان شاء اللہ اس کے ذریعے مساجد کا تحفظ، نمازیوں کی نماز اور عقائد واعمال کی اصلاح کا سلسلہ ہوگا۔ دعوت اسلامی سے مختلف شعبہ جات کے افراد’’امامت کی اہلیت کےحامل افراد کی تقرری‘‘ کیلئےرابطہ کرتےرہیں۔ الحمدللہ شرعی قوانین کےمطابق مامت کی اہلیت اور معاشرتی تقاضوں کوپورا کرنےوالے باصلاحیت ،حافظ و عالم ہونے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم یافتہ امامت کے خواہشمند افراد کومنصب امامت کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔

رکن شوریٰ نے یہ ذہن دیا کہ سب مدرسین اور ناظمینِ اعلیٰ کو بھی چاہیئے کہ امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو ادا کیجئے اور مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکاسامان کیجئے۔ دعوت اسلامی کا مقصد امامت کے ساتھ ساتھ مسجد میں 12دینی کاموں کو بتدریج شروع کرنا اور نمازیوں کی قرآن وسنت کے مطابق تربیت کرکےانہیں بھی دین متین کی خدمت میں شامل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ مشورے میں کئی اسلامی بھائیوں نے اس میں نیت کی ہے کہ وہ امامت کی فرائض کو اپنانے کی کوشش کریں گے۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)