شعبہ ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جولائی 2021ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فارغ التحصیل مدنی اسلامی بھائی، دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام، ناظم دورۃ الحدیث مولانا آفتاب عطاری مدنی، نگران شعبہ ائمہ مساجدحافظ محمد فیضان عطاری مدنی، رکن شعبہ محمد عابد عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے ”منصب امامت کی اہمیت اور فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بیان کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے فرمایا کہ ہر اسلامی بھائی کو منصب امامت پر فائز ہوکر دین متین کی خدمت کرنے اور جہری نمازوں میں قرآن پاک ’’ خوش الحانی‘‘ سے پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیئے، ان شاء اللہ منصب امامت پر علماء و حفاظ کی تقرری کے ذریعے نمازیوں کی نماز اور ان کے عقائد واعمال کی اصلاح کا سلسلہ ہوگا نیز مسجدوں میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ بھی بہتر سے بہتر ہوجائیگا۔رکن شوریٰ نے شرکا کو امامت کے عظیم منصب پرفائز ہوکر’’ سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کو ادا کرنے اور مساجد کو آباد کرکے قبر وآخرت کوروشن کرنےکی ترغیب دلائی جس پر کئی طلبہ نے امامت کی سعادت حاصل کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)